ہفت روزہ اہل حدیث امرتسر سے مولانا ثناء اللہ نے 13 نومبر 1903ء کو جاری کیا۔ اخبار مسلسل چوالیس سال تک جاری رہا۔
تقسیم پاکستان سے قبل اخبار کا آخری شمارہ 03 اگست 1947ء کو شائع ہوا۔ اخبار نے اسلام کی اشاعات اور ادیان باطلہ کی تردید میں نمایاں خدمات سرانجام دیں۔
بعد ازاں 1969ء کے اریب قریب جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ میاں فضل حق رحمہ اللہ کی کاوشوں اور علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید رحمہ اللہ کی ادارت میں دوبارہ شروع کیا گیا اور تب سے اب تک مسلسل اشاعت کے 54 سال ہو چکے ہیں اور ہفتہ وار اشاعت جاری ہے۔۔ والحمد للہ علی ذلک!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
ہفت روزہ ’’اہل حدیث‘‘ ہفتہ وار شائع ہونے والا ایک کثیر الاشاعت مجلہ ہے، جس میں علمی تاریخی، سیرت النبیﷺ، شخصیت نگاری اور دیگر بہت سے موضوعات پر تحقیقی مضامین شامل اشاعت ہوتے ہیں۔
مجلہ ہذا گوناں گوں مسائل کے باوجود الحمد للہ 52 سال سے مسلسل شائع ہو رہا ہے۔ مجلہ ’’اہل حدیث‘‘ ایک مکمل دینی مجلہ ہونے کے ساتھ ساتھ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی ایکٹویٹیز کی ترجمانی بھی کرتا ہے۔
تلاوة القرآن هادئة بصوت جميل
Author
Social Counter