ناظم اعلیٰ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریمd
کے تنظیمی دورہ جات (دوسری قسط)
۴۔ ضلع وشہر ساہیوال:
مرکزی جمعیۃ اہل حدیث کی مرکزی قیادت کی طرف سے ضلعی ذمہ داران
کو کال موصول ہوئی کہ بروز ہفتہ ۲۳ فروری ضلع ساہیوال کا تنظیمی اجلاس رکھا جائے جس میں مرکزی ناظم
اعلیٰ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، صوبائی امیر وناظم اعلیٰ پروفیسر عبد الستار حامد اور
مولانا عبد الرشید حجازی شرکت کریں گے۔ اطلاع کے فوراً بعد ضلعی امیر حافظ محمدظفراللہ
خاں نے میٹنگ کال کی۔ جامعہ عزیزیہ پل بازار ساہیوال میں بروز جمعرات بعد نماز عشاء
میٹنگ ہوئی جس میں امیر ضلع حافظ محمدظفراللہ خاںاور قاری اظہار احمد بلوچ کے علاوہ
دیگر ذمہ داران شریک ہوئے۔ اتفاق رائے سے طے پایا کہ تنظیمی اجلاس سنابل ایجوکیشنل
کمپلیکس داد فتیانہ میں ہوگی‘ امیر ضلع ضیافت کریں گے۔ صرف دودن کے محدود وقت میں ضلع
بھر کے ارکان شوریٰ ، ضلعی وشہری کابینہ اور دونوں تحصیلوں کی کابینہ کے ممبران کو
دعوت دی گئی۔ مورخہ ۲۳ فروری صبح ۱۰ بجے سنابل ایجوکیشنل
کمپلیکس کی نئی بلڈنگ کے خوبصورت ہال میں اجلاس کاانعقا دہوا۔ اجلاس کی کاروائی کاآغاز
ناظم ضلع قاری اظہار احمد خان بلوچ نے کیا اور تمام شرکاء کاشکریہ ادا کیا تلاوت کے
بعد نعت رسول مقبول e قاری
محمدحسن سلفی نے پیش کی۔ اسی اثناء میں ناظم اعلیٰ پنجاب مولانا عبدالرشید حجازی تشریف
لے آئے۔ ناظم ضلع نے کلمات خیر کیلئے ضلعی سینئر نائب امیر مولانا احمدیارصدیقی کو
دعوت دی‘ صدیقی صاحب کی ناصحانہ گفتگو کے بعد ناظم اعلیٰ پنجاب نے کارکردگی رپورٹ پیش
کرنے کا کہا‘ ناظم ضلع باری باری متعلقہ ذمہ داران کو بلاتے گئے جن کی تفصیل درج ذیل
ہے ۔
رپورٹ کارکردگی: مولانا عتیق الرحمن
عزیز نے کہا کہ ہم نے تحصیل چیچہ وطنی میں اہل حدیث یوتھ فورس کے ساتھ مل کر تبلیغی
مشن اور یونٹ ساز ی میں کافی محنت کی ہے ۔ ڈاکٹر شاہد اقبال ظہیرشہر اور ضلع میں صلح
کروائی جائے‘ باہم اتفاق واتحاد سے کام کرنا چاہیے۔ تحصیل ساہیوال میں چار پانچ اہم
اجلاس کرچکے ہیں تبلیغی کام بھی جاری رہتاہے۔ مرزا محمدسلیم :شہر کی مساجد دن بدن بڑھتی
جارہی ہیں۔ شہر ساہیوال اربن ایریا میں اہل حدیث مساجد کی تعداد ستر سے زائد ہوچکی
ہے۔ ہفتہ وار درس کے سلسلہ میں شہر ہی کے خطباء کی خدمات حاصل کرکے پروگرام کروائے
جارہے ہیں۔ قاری محمدحسن سلفی :انتخاب کے بعد سے لے کراب تک باقاعدہ تبلیغی کام کو
منظم انداز میں کیا جا رہا ہے۔ دونوں تحصیلوں میں سیرت النبی، شان صحابہ ؓ اور ختم
نبوت کے عنوان پر تبلیغی اجتماعات کے اشتہار طبع کرواکے کام جاری ہے۔ مرکزکی طرف سے
ملنے والی مہمات پر پورا اترتے ہیں‘ رکن ساز ی بھی جاری ہے۔ قاری امجدفاروق عدیل :دوسال
کے عرصہ میں جمعیت اساتذہ کو منظم وفعال کیا۔ ضلع بھر کی تنظیم سازی کی‘ ضلعی کابینہ
ترتیب دی‘ مرکز کو فنڈ دئیے‘ مرکزی صدر کے پروگرام کروائے اور مرکز کے پروگراموں میں
شرکت کی رپورٹ لینے کے ساتھ ساتھ انہوں نے
فرمایا کہ مساجد کی فہرست مرکز بھیجی جائے‘ تبلیغی اشتہاروں کا ریکارڈ مرکز میں ارسال
کریں اور اپنے کام کو اندازے اور تخمینے سے نکال کر عملی شکل میں لانے کی کوشش کریں
تاکہ مزید بہتری آسکے۔ بعدازاں ناظم اعلیٰ پنجاب حضرت حجازی صاحب نے فورم اوپن کیا
کہ شرکاء اپنی اپنی آراء وتجاویز پیش کریں، سوال کریں ،جماعت کی بہتری کیلئے اور کام
کو مزید مربوط اور فعال کرنے کیلئے رائے دی جائے ۔
آراء وتجاویز: شرکاء نے مختلف
آراء وتجاویز میں کہاکہ مرکزی امیر اور ناظم اعلیٰ صاحب کو ہر ضلع میں چھ ماہ میں
ایک پروگرام لازما دینا چاہیے تاکہ جماعتی تحرک رہے ، باہمی اتفاق واتحاد کے ساتھ ضلعی
تنظیم کو چلایا جائے، کسی اور دھڑے کانام بنانے کی بجائے جماعت کی چھتری تلے کام کیا
جائے، ناراض دوستوں کومنانے کی کوشش کرنی چاہیے، جماعت کے احباب کی غمی وخوشی میں شرکت
کرنی چاہیے، ضلعی شوریٰ کا اجلاس تین ماہ میں ایک مرتبہ اور ضلعی کابینہ کا ہر ماہ
ہونا چاہیے ، ضلعی دفتر قائم کیا جائے ۔
خطابات:
مولانا عبدالرشید حجازی ناظم اعلیٰ پنجاب: خطبہ مسنونہ کے بعد ! مرکزی جمعیت اہل حدیث ہمارے اکابرین کا
لگایا ہوا پودا ہے جو آج ایک تن آور درخت بن چکا ہے۔ حالات کیسے بھی ہوں ہمیشہ جماعت
کے ساتھ رہنے میں عزت ہے‘ کھلی انگلیاں کوئی حیثیت نہیں رکھتیں جب یہ باہم مل جاتی
ہیں تو مکا بنتاہے۔ انہوں نے کئی ایک مثالیں دے کر واضح کیا کہ ہم نے ہمیشہ جماعت کے
ساتھ وفا کی ہے۔ حالات اچھے اور برے آتے رہے‘ امیر محترم پروفیسر ساجد میرd ایک
اللہ کے ولی ہیں‘ ان کے زھد وورع میں کوئی شبہ نہیں‘ ان کا سیاسی اور مذہبی کردار بہت
اجلا اور صاف ہے جوہمارے لئے باعث فخر ہے۔
پروفیسر حافظ عبدالستار حامد امیر پنجاب: انہوں نے اپنے خطاب کو قرآنی آیات اور احادیث سے مزین کیا
اور نماز ، روزہ ، حج کی مثالیں دے کر فرمایا کہ اسلام اجتماعیت کادین ہے۔ مل کر رہو‘
ایک بن کر رہو‘ فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں۔ اطاعت امیر بہت ضروری ہے‘ اطاعت
امیر کے بغیر جماعت نہیں بنتی‘ جیسے ہم اپنے نماز کے امام سے آگے نہیں بڑھ سکتے اسی
طرح اطاعت امیر کا لحاظ رکھنا چاہیے۔ جس طرح ہم سب ایک قبلے کی طرف منہ کرکے نماز پڑھتے
ہیں اسی طرح ہمارا مرکز بھی ایک ہونا چاہیے ۔
حافظ محمدظفراللہ خاں امیر ضلع: نے مرکزی قائدین اور ضلعی ارکان کا شکریہ ادا کیا جو تشریف
لائے اور اخلاص کے ساتھ کام کو مزید بہتر کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی قیادت
کی طرح ہمیں بھی متحرک ہوناچاہیے جماعت کیلئے میں ہروقت حاضر ہوں۔
ناظم اعلیٰ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے اپنے خطاب میں امیر ضلع اور ان کے ادارے کی تعریف فرمائی
جو ہمیشہ جماعت کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں اورفرمایا کہ کون کہتاہے کہ جماعت کام نہیں
کر رہی۔ گذشتہ دنوں آل پاکستان اہل حدیث کانفرنس کی شاندار کامیابی‘ پیغام ٹی وی کی
مقبولیت اور تین زبانوں میں ٹی وی چینل چلانا کوئی معمولی کام نہیں۔ ہم نے اللہ کے
فضل سے جماعت کے عزت ووقار کو بڑھایا ہے۔ سیاسی مصروفیات کی وجہ سے اگر آپ کے پاس
آنے میں تاخیر ہوگئی تو اسے محسوس نہ کریں۔ گذشتہ دنوں مظفرگڑھ میں ختم نبوت کانفرنس
کی شاندار کامیابی یہ واضح کرتی ہے کہ ہم ایک زندہ دل جماعت ہیں ۔
قاری عبدالمجید ثاقب، قاری اکرم ربانی، حافظ عزیر الرحمن سلفی،
قاری لیاقت اللہ عزیز ،قاری عبدالمنان عزیزی ، قاری عمرفاروق شاکر، قاری نذیراحمد،
عبداللطیف ، قاری محمدذوالفقارمجاہد، قاری محمدعمران ثاقب، میاں محمدارشدرحمانی، قاری
محمدصدیق اظہری، حافظ محمدعبداللہ خاں، قاری عبدالرزاق طاہر، قاری عبدالشکور ساجد،
قاری عبدالمنان ،مفتی رمضان منطقی، قاری محمدیوسف فاروقی، قاری محمدشمعون ربانی ودیگر
نے اجلاس میں شرکت کی۔
حضرت ناظم اعلیٰ کی دعا پر اجلا س اختتام پذیر ہوا‘ تمام شرکاء
نے نماز ظہر ادا کی‘ مہمانوں کو پرتکلف ظہرانہ پیش کیا گیا۔
۵۔ ضلع وشہر ملتان:
مرکزی جمعیت واہل حدیث یوتھ فورس وجمعیۃ اساتذہ و اہل حدیث سٹوڈنٹس
فیڈریشن وجمعیۃ طلبہ اہل حدیث ضلع وسٹی ملتان کی تقریب حلف برداری مورخہ ۱۷ فروری بروزاتوار
بعدنمازظہرملتان کی معروف دینی درسگاہ جامعہ دارالحدیث محمدیہ عام خاص باغ دولت گیٹ
میں زیرصدارت جناب چوہدری عبدالخالق صدرجامعہ منعقد ہوئی۔ تقریب کاآغاز تلاوت کلام
مجید سے ہوا۔ ناظم اسٹیج قاری عبدالرحیم گجر نے قائدین کوخوش آمدید کہا اور شرکاء کو
بتلایا کہ قائدین کی مصروفیت کے باعث تقریب حلف برداری تاخیر کاشکار ہوئی تاہم پھربھی
قائدین نے کمال شفقت کامظاہرہ فرمایا اور بے پناہ مصروفیت کے باوجودہمیں اپناقیمتی
وقت دیا۔ بعد ازاں مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹرحافظ عبدالکریم نے تمام
عہدیداروں سے حلف لیا اور اپنے مختصر خطاب میں فرمایا کہ آج ملتان کی تقریب دیکھ کر
بہت خوشی اور مسرت محسوس کررہا ہوں ،میں دیکھ رہاہوں کہ شیوخ الحدیث ،علماء کرام عمائدین
سمیت ملتان کے ہر دینی ادارے کی نمائندگی موجود ہے۔امیر پنجاب پروفیسر عبدالستار حامد
نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث کی بنیاد مولانا سید داود غزنوی a، مولانا اسماعیل
سلفیa نے
دارلعلوم تقویۃ الاسلام لاہور میں رکھی۔ اس جماعت کے لیے اسلاف نے بہت قربانیاں پیش
کیں۔ملتان کے عام خاص باغ میں آل انڈیا اہلحدیث کانفرنس منعقد ہوا کرتی تھی۔ ناظم اعلی
پنجاب مولانا عبدالرشید حجازی نے نظم جماعت کی اہمیت وضرورت کے عنوان پہ پر مغز خطاب
فرمایا جو حاضرین تقریب کے لیے بہت اہمیت کا حامل تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولاناعبدالرحیم
گجر نے جوگلدستہ سجایا ہے یہ جماعت کی ترقی کے لیے خوش آئند ہے۔مرکزی صدراہلحدیث یوتھ
فورس پاکستان حافظ فیصل افضل شیخ نے کہا کہ نوجوان کسی بھی جماعت کا حقیقی سرمایہ ہوتے
ہیں‘ کوئی بھی جماعت نوجوانوں کے بغیر ترقی حاصل نہیں کر سکتی۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث
ملتان کے ضلعی امیر علامہ عبدالرحیم گجر نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ ہرایک کوخطاب
کا موقعہ دیتے لیکن وقت کی قلت کے باعث ہم جید علماء کرام سے معذرت چاہتے ہیں تقریب
کے میزبان مرکزی جمعیت ملتان کے سٹی امیرشیخ الحدیث مولانا حافظ عبدالحیی عابد نے قائدین
،علماء کرام کا شکریہ اداد کیا ،اس تقریب کی خصوصیت یہ تھی کہ قائدین نے انتہائی مختصر
اور جامع خطاب کیا۔اس تقریب کو کامیاب بنانے میں جامعہ دارالحدیث محمدیہ عام خاص باغ
کی انتظامیہ، اساتذہ، طلبہ نے بھرپورکردار اداکیا اور مکمل میزبانی کے فرائض سرانجام
دیے۔تقریب میں جامعہ رحمانیہ کے شیخ الحدیث مفتی محمد بن عبداللہ،جامعہ اسلامیہ کے
شیخ الحدیث مفتی عبدالرحمان شاہین الاثری،دارالحدیث الخیریہ کے شیخ الحدیث ڈاکٹر نصراللہ
،علامہ خالدمحمودندیم،مولانا محمداسلم مجاہد،مولانا حافظ امین توحیدی، مولانا رفیق
مدنی، مولانا عبدالکریم یزدانی، مولانا عبداللہ امیر شجاع آباد، مولاناعبدالرشید ناظم
شجاع آباد، پروفیسر اکرم ہریری، مولانا عبدالستار تمیمی، مولانا شریف گجر، صاجزادہ
حاظ ابراہیم، چوہدری محمد شفیق، مولانا عبدالحمید امیرتحصیل ملتان، مولانا ذوالفقار
چیمہ ناظم تحصیل ملتان، سیٹھ اسلم بدر، مولانا شفیق الرحمان، خواجہ حبیب الرحمان، خواجہ
خلیل الرحمان، خالد محمود سنگھیڑا، قاری ہدایت اللہ رحمانی، مولانا طاہر فاروق، مولانا
یامین محمدی، قاری عرفان ڈوگر، مولانا عبدالستار مدنی، حافظ عبدالغفار، احسان خان،
صاجزادہ حافظ ابوذر، عبداللہ احسان، ابوبکر عتیق، حافظ فواد احمد کے علاوہ کثیر تعداد
میں احباب جماعت شریک ہوئے۔
۶۔ ضلع قصور:
بمقام جامع مسجد قباء اہل حدیث شہزادہ سٹی الٰہ آباد (قصور)
زیر صدارت میاں محمد داؤد ارشد امیر ضلع قصور۔ زیر سرپرستی: شیخ الحدیث مولانا محمدصدیق
سلیم سرپرست ضلع قصور زیر نگرانی: قاری محمد صدیق شاکر ناظم قصور ضلع‘ سٹی‘ تحصیلی
وتھانہ جات کی کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
مہمانان خصوصی: ڈاکٹر
حافظ سینیٹر عبدالکریم ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان‘ پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور
راشد ناظم ذیلی تنظیمات‘ پروفیسر حافظ عبدالستار حامد امیر پنجاب‘ مولانا عبدالرشید
حجازی ناظم پنجاب‘ ڈاکٹر زعیم الدین عابد لکھوی چیئرمین میڈیکل ایسویسی ایشن پاکستان‘
ملک اعجاز احمد جوئیہ صدر AYF‘ حافظ جواد
محمود سیکرٹری جنرل AYF ضلع قصور‘ خلیل الرحمن ثاقب صدر
جمعیۃ اساتذہ‘ سیف اللہ طیب سیکرٹری جنرل جمعیۃ اساتذہ ضلع قصور۔
اجلاس کی ابتدا تلاوت قرآن مجید سے ہوئی‘ بعد ازاں قاری محمد
صدیق شاکر ضلعی ناظم نے اجلاس کی غرض وغایت بیان کی اور آنے والے معزز مہمانوں کا خیر
مقدم کیا۔ سب سے پہلے ہاؤس میں ناظم پنجاب کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ ناظم
پنجاب کے حکم پر ضلعی‘ سٹی اور چاروں تحصیلوں کے امراء وناظمین کو سابقہ رپورٹ پیش
کرنے کے لیے کہا گیا جس پر سب سے پہلے مولانا محمد عبداللہ امجد ناظم تحصیل چونیاں‘
حکیم رضاء اللہ طالب ناظم تحصیل قصور‘ فیض اللہ خاں غوری ناظم تحصیل کوٹر رادھا کشن‘
سٹی قصور کے ناظم ثناء اللہ ثاقب‘ عبدالباری ذوق ناظم تحصیل پتوکی نے اپنی اپنی رپورٹ
پیش کیں۔ اس کے بعد ناظم پنجاب نے نئے اہداف دیئے اور ان کو جلدی مکمل کر کے دفتر ارسال
کرنے کا حکم صادر فرمایا۔ اس کے بعد ڈاکٹر زعیم الدین عابد لکھوی نے اطاعت پر خطاب
فرمایا۔ ان کے بعد پروفیسر حافظ عبدالستار حامد امیر پنجاب نے بڑی مفصل گفتگو فرمائی
اور جماعتی زندگی کے بارے میں ہاؤس کو آگاہ کیا اور مرکزی جمعیت کے ساتھ اپنی وابستگی
کو مزید مضبوط اور مربوط بنانے کے لیے ضلع کے ذمہ داران کو تاکید کی اور کامیاب اجلاس
پر مبارکباد بھی دی۔
ان کے بعد میاں محمد داؤد ارشد امیر ضلع نے گفتگو کی اور قائدین
کو یقین دلایا کہ ان شاء اللہ ضلع قصور مستقبل میں ایک مثالی ضلع نظر آئے گا۔ تبلیغی
پروگرام‘ علماء کنونشن‘ اجلاسات بھی ہوں گے۔ شارٹ نوٹس پر کامیاب اجلاس ضلعی ناظم کی
محنت کو سراہا۔ مولانا محمد شفیع چھانگا مانگا نے ایک منٹ کی گفتگو کی اور داد وصول
کی۔ حافظ حسن محمود کمیر پوری نے بھی گفتگو کی۔ بعد ازاں مولانا عبدالرشید حجازی ناظم
پنجاب نے اپنی گفتگو کا آغاز ضلع کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا اور سابق
ناظم مرحوم ومغفور میاں محمود عباس کو خراج عقیدت پیش کیا۔ حاجی عبدالرشید اصغر سابق
امیر ضلع کی سیاسی وجماعتی مسلکی خدمات کو سراہا اور ضلعی اور تحصیلی ذمہ داران کو
انتباہ کیا کہ جماعتی کام کو تیز کیا جائے اور تمام اختلافات کو بھلا کر یکجا ہو جائیں
اور کام کریں۔ کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں ہو گی۔ مرکز ضلع قصور کی خدمات کو ہمیشہ
قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ آخر میں ڈاکٹر حافظ عبدالکریم مرکزی ناظم اعلیٰ کو نعروں
کی گونج میں اسٹیج پر لایا گیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مرکز ۱۰۶ راوی روڈ لاہور
کے حوالے سے گفتگو کا آغاز کیا۔ مرکز کے ساتھ وفاداری کو قابل یقین بنانے کے لیے زور
دیا ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے بڑے مشکل دور میں جب ٹی وی چینل کا آغاز کیا لیکن جماعتی
کام کو رکنے نہیں دیا۔ بڑی بڑی جماعتیں چینل بنانے اور چلانے میں ناکام رہی ہیں۔
میں یہاں محمود عباس مرحوم کی کارکردگی کو ہمیشہ قدر کی نگاہ
سے دیکھتا ہوں اور ان کی خدمات سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع قصور
ہمیشہ مرکز کے ساتھ رہا اور رہے گا۔ جب بھی ضلع کو بلایا گیا قیادت نے ہمیشہ ساتھ دیا۔
اجلاس کی کارروائی کو ظفر عباس نوید سینئر نائب ناظم ضلع قصور نے چلایا۔ آخر میں مرحومین
اور بیماروں کے لیے دعا کی گئی اور حاجی محمد ابراہیم ناظم مالیات کا شکریہ ادا کیا
گیا۔ اجلاس میں نائب امیر وناظم مالیات سٹی قصور بھی شامل تھے۔ دریں اثناء ناظم اعلیٰ
سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم اور صوبائی قائدین کھڈیاں خاص بھی گئے اور عتیق عبدالرشید
سے ان کے والد محترم حکیم عبدالرشید اصغر (اللہ والے) کی وفات پر تعزیت بھی کی۔
۷۔ شہر قصور:
سالار کاروان توحید وسنت‘ اہل حدیث کے دلوں کی دھڑکن‘ محترم
المقام سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریمd ۲۴ فروری کو صبح دس بجے اچانک قصور تشریف لائے اور مرکزی جمعیت
اہل حدیث سٹی قصور کے امیر مفتی قاری بلال احمد کی رہائش گاہ واقع میاں محمد رفیع ہاؤسنگ
اسکیم قادر آباد روڈ پہنچے۔ آپ کی آمد کی خبر پا کر ناظم سٹی حاجی ثناء اللہ ثاقب سینئر
نائب امیر قاری ہارون الرشدی ناظم مساجد مولانا محمد اسماعیل سلفی بھی اپنے دیگر رفقاء
کے ساتھ امیر سٹی مفتی صاحب کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔ قائدین کا استقبال کیا ان کی
آمد پر ان کا خیر مقدم کیا۔
یہ ناظم اعلیٰ حافظ عبدالکریمd کے اعلیٰ ظرف کی علامت ہے کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت
نکال کر ایک سٹی کے امیر کی تیمارداری کی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان کا سایہ تا دیر ہمارے سروں پر سلامت
رکھے۔
ناظم اعلیٰ صاحب کے ساتھ اس وقت پنجاب کے ناظم اعلیٰ مولانا
عبدالرشید حجازی‘ ضلع قصور کے امیر داؤد ارشد‘ ضلع کے ناظم قاری صدیق شاکر‘ ضلع کے
ناظم مساجد حافظ عبدالسلام اور قاری عبدالشکور برق بھی موجود تھے۔ ہم مرکزی جمعیت اہل
حدیث سٹی قصور کی طرف سے ان سب مہمانوں کے شکر گذار ہیں اور اپنے تمام قائدین پر فخر
کا اظہار کرتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment