Sunday, July 14, 2019

اخبار الجماعت 11-2019


اخبار الجماعہ

بھارت مکار دشمن ہے‘ اس نے پاکستان کے خیرسگالی اقدام کا کبھی مثبت جواب نہیں دیا: امیر محترم
مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ مودی عمران خاں کا فون سننے کے لیے تیار نہیں اور نہ ہی بھارت جارحیت پر معافی مانگنے کے لیے تیار ہے ۔  پاکستان نے بھارتی پائلٹ واپس کرنے میں جلدبازی کا مظاہرہ کیا۔ واپسی غیر مشروط نہیں ہونی چاہیے تھی ۔ کل تک نواز شریف کو مودی کا یار کہنے والے بھارت کے سامنے لمبے لیٹ گئے۔ جامعہ ابراہیمیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ساجد میر نے کہا کہ عمران خاں کا بھارتی پائلٹ کی غیر مشروط واپسی کا فیصلہ غیر دانشمندانہ ہے۔ بھارت مکار دشمن ہے ۔اس نے پاکستان کے خیر سگالی اقدام کا کبھی مثبت جواب نہیں دیا ۔پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو جس چابکدستی سے مار گرایا وہ لائق تحسین ہے۔ اوآئی سی میں بھارتی وزیر خارجہ کو مدعو کیا جانا پاکستان کی وزارت خارجہ کی ناکامی ہے۔ ہمیں یہ باور رکرانا ہے کہ بھارت کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کررہا ہے ۔کشمیرکی تحریک آزادی سے پاکستان الگ نہیں رہ سکتا۔ ہمیں کھل کر کشمیریوں کی تحریک آزادی کا ساتھ دینا ہو گا ۔ کشمیریوں کو آزادی کا حق مل کر رہے گا ۔خطے میں قیام امن کے تمام راستے کشمیر سے  ہو کرگزرتے ہیں ۔ہم تینوں مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دفاع وطن کے لیے ہم ہرقسم کی قربانی دیں گے ۔ دشمن کے مقابلے میں ہم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنیں گے ۔
مرکزی جمعیت اہل حدیث لاہور شہر کی کابینہ کا اجلاس
3 مارچ 2019ء کو دوپہر 1 بجے مرکز الفیصل اسلامک سنٹر جوہر ٹاؤن لاہور میں زیر صدارت علامہ ریاض الرحمن یزدانی حفظہ اللہ امیر لاہور شہر منعقد ہوا۔ اجلاس کی کارروائی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ نعت رسول مقبولﷺ عبدالعظیم ربانی نے پیش کی۔ اجلاس میں کامیاب تحفظ دفاع حرمین شریفین پروگرام کو سراہا گیا اور کامیاب پروگرام منعقد کروانے پر تمام احباب اور لاہور شہر کی قیادت کو کابینہ کی طرف سے ہدیہ تبریک پیش کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہدائے اہل حدیث کانفرنس 23 ماررچ کو منعقد کی جائے گی اور فیصلہ کیا گیا کہ 22 مارچ کے خطبہ جمعہ کا عنوان ’’نظریہ پاکستان‘‘ ہو گا۔ 23 مارچ کی شہدائے اہل حدیث کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے مندرجہ ذیل کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ تبلیغی کمیٹی کے سربراہ مولانا آصف ربانی حفظہ اللہ‘ مالیاتی کمیٹی کے سربراہ چوہدری شوکت ضیاء‘ میڈیا کمیٹی کے سربراہ محمد علی یزدانی‘ رابطہ کمیٹی کے سربراہ علامہ ریاض الرحمن یزدانی حفظہ اللہ ہوں گے۔ اسی طرح اجلاس میں مندرجہ ذیل احباب نے بحث اور خطابات فرمائے۔ علامہ معتصم الٰہی ظہیر حفظہ اللہ‘ پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور راشد‘ علامہ ریاض الرحمن یزدانی‘ حافظ بابر فاروق رحیمی‘ ڈاکٹر عبدالغفار‘ حافظ ممتاز حسین‘ محمد علی یزدانی‘ مولانا شفیق الرحمن فرخ‘ حافظ عتیق اللہ عمر‘ مولانا نعمان مختار لکھوی ودیگر کابینہ کے اراکین نے حصہ لیا۔ اجلاس کی میزبانی محترم نعمان مختار لکھوی نے انجام دی۔
مرکزی جمعیت اہل حدیث تحصیل رحیم یار خان کے تبلیغی پروگرامز
مرکز اہل حدیث (مبارک مسجد) مسلم بازار شہر رحیم یار خاں میں تبلیغی اصلاحی پروگرام بعد نماز عشاء منعقد ہوا۔ زیر صدارت: تحصیل امیر جناب مرزا افتخار بیگ۔ زیر نظامت: جناب ثناء اللہ شاہد قصوری ناظم تحصیل رحیم یار خاں۔ تلاوت: جناب قاری اللہ دتہ مدرس مرکز ہذا۔ نعت رسول: عبدالحمید کمبوہ۔ خطابات: جناب مولانا سیف اللہ خالد ملتانی‘ مولانا محمد ناصر مدنی لاہور نے خطابات فرمائے اور دعا کی۔
11 جنوری کا خطبہ جمعہ جامع مسجد رحمانی اہل حدیث نوریوالی میں خطیب اسلام علامہ ریاض الرحمن یزدانی امیر شہر لاہور نے ارشاد فرمایا۔ خطبہ جمعہ سننے کے لیے دور دراز سے عوام امڈ آئے۔ خطبہ جمعہ ہر طرح سے کامیاب رہا۔
مرکزی جامع مسجد مبارک اہل حدیث میں 1 فروری 2019ء کا خطبہ جمعہ مولانا حافظ محمد صہیب شاہد (کراچی) نے ارشاد فرمایا۔
جامع مسجد فاطمہ اہل حدیث اسلامیہ کالونی میں بعد نماز مغرب اسلام زندہ باد کانفرنس میں علامہ ریاض الرحمن یزدانی نے مفصل خطاب فرمایا۔ اس کانفرنس میں ناظم تحصیل رحیم یار خاں قاری ثناء اللہ شاہد قصوری اور مولانا اشتیاق ربانی نے گفتگو کی۔
بعد نماز مغرب جامع مسجد اکرام اللہ والی میں مولانا صہیب شاہد نے خطاب فرمایا۔
آل پاکستان قراء ت کانفرنس
المدرسۃ العالیہ تجوید القرآن جامع مسجد لسوڑے والی اہل حدیث اندرون شیرانوالہ گیٹ لاہور میں تقسیم اسناد وانعامات کے موقع پر آل پاکستان اہل حدیث قراء ت کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں پاکستان بھر سے حضرت الشیخ عاصم حفظہ اللہ کے تلامذہ تلاوتِ کلام مجید فرمائیں گے۔ بتاریخ: 24 مارچ بروز اتوار صبح 8 بجے سے عصر تک زیر صدارت: امام القراء حضرت الشیخ قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ (فاضل مدینہ یونیورسٹی)۔
13ویں سالانہ خواتین کانفرنس
جامعہ ابوالحسنات اہل حدیث للبنات نوشہرہ ورکاں کی 2 روزہ 13ویں سالانہ خواتین کانفرنس بتاریخ: 2425 مارچ 2019ء (اتوار/ سوموار) صبح 9 تا 4 بجے شام۔ بمقام: ہال جامعہ ابوالحسنات اہل حدیث للبنات نوشہرہ ورکاں۔ زیر صدارت: بیگم حاجی حبیب اللہ مغل۔ خصوصی شرکت: بیگم حاجی مدثر قیوم ناہرہ۔ علاقہ بھر سے مبلغات اور معلمات خطاب کریں گی۔ نوٹ: کھانے کا معقول انتظام ہو گا۔
جمعیۃ اساتذہ جنوبی پنجاب کا اہم اجلاس
جمعیۃ اساتذہ جنوبی پنجاب کا ایک اہم اجلاس 24 مارچ 2019ء بروز اتوار 9 بجے صبح مظفر گڑھ شہر منعقد ہو رہا ہے۔ ایجنڈے میں اہداف ومقاصد کا تعین‘ کام کا طریقہ کار‘ تقریب حلف برداری اور مرکزی کنونشن کی تیاریوں کا جائزہ شامل ہیں۔


No comments:

Post a Comment

شرعی احکام سے آگاھی کے حصول کیلئے سبسکرائب کریں

تحریری میسج کریں

Name

Email *

Message *

استمع تلاوة القرآن الكريم

تازہ خطبہ جمعۃ (پنجابی)