منزل کی تمنا ہے تو کر جہد مسلسل
سینئر نائب ناظم اعلیٰ مرکزی
جمعیت اہل حدیث پاکستان مولانا محمد نعیم بٹ گوجرخان میں میں
ملکی حالات کے پیش نظر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے اپنی
ذیلی تنظیمات سے رابطہ با ضابطہ مہم کو تیز تر کر دیا ہے کیونکہ ایک منظم سازش کے تحت
وطن عزیز میں بے راہ روی اور قادیانیت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ جو کہ اہل ایمان کے لیے
لمحہ فکریہ ہے اور فرائض کی ادائیگی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث
کا موقف ہے کہ دیگر احباب سے بڑھ کر یہ ذمہ داری سب سے زیادہ ہم پر عائد ہوتی ہے جو
کہ خالصتاً کتاب وسنت کے داعی اور پرچار کرنے والے ہیں۔ اسی سلسلہ میں مرکز کی طرف
سے ایک وفد مرکز اہل حدیث گوجرخان ضلع راولپنڈی پہنچا جس کی قیادت سینئر نائب ناظم
اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان مولانا محمد نعیم بٹ کر رہے تھے جبکہ حافظ محمد
یونس آزاد نائب ناظم مرکزیہ اور حافظ الغفار نقیب نائب امیر پنجاب وفد میں شامل تھے۔
اجلاس مرکز اہل حدیث میں مولانا بابر صدیق امیر گوجرخان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ تلاوت
قرآن مجید کے بعد تعارفی نشست ہوئی۔ امیر گوجرخان نے مقامی رپورٹ پیش کی اور جماعتی
وابستگی پر بہترین انداز میں گفتگو کی۔ حافظ عبدالغفار نقیب نائب امیر پنجاب نے اخلاق
اور اخلاص کے عنوان پر بات کرتے ہوئے اسے کارکن کا اسلحہ قرار د یا اور کامیابی کا
راز ٹھہرایا۔ نائب ناظم مرکزیہ حافظ محمد یونس آزاد نے جچے تلے الفاظ میں کارکن کی
ذمہ داریاں اور کردار پر زور دیا جس کے نتیجہ میں جماعتیں ترقی اور عروج پاتی ہیں۔
انہوں نے سیرۃ النبیe کے
حوالہ سے عرب کے حالات بدلنے کا نقشہ پیش کرتے ہوئے موجودہ ماحول کو بدلنا اہل حدیث
کی ذمہ داری کہا اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کے پلیٹ فارم کو اس کے لیے بہترین قرار دیا۔
آخر میں سینئر نائب ناظم اعلیٰ مرکزیہ مولانا محمد نعیم بٹ نے مختصر مگر جامع گفتگو
کی‘ ملکی حالات پر تبصرہ کیا۔ اہل حدیث مسلک کی صداقت بیان کی۔ اس کے لیے محنت وکاوش
پر زور دیا۔ باہمی محبت ومروت کی مثالیں پیش کیں۔ جماعتی پالیسی کے خد وخال پیش کیے۔
مرکزی قیادت سے وابستگی کے فوائد بیان کیے۔ مقامی جماعت کی کارکردگی کو سراہا اور مزید
بہتری کے لیے حوصلہ افزائی کی۔ شرکائے اجلاس ایک نئے جذبہ سے سرشار ہوئے۔ ناظم مرکزی
جمعیت اہل حدیث گوجرخان ابرار حسین سلفی نے مرکزی وفد کا شکریہ ادا کیا اور حضرت حافظ
محمد یونس آزاد کی دعائے خیر پر اجلاس اختتام کو پہنچا۔ اجلاس میں اخلاص احمد سلفی‘
قاری عمر فاروق‘ اسرار حسین‘ محمد نعمان خالد‘ ضیافت محمود‘ سہیل وقاص‘ افتخار احمد‘
حافظ عبدالمنان‘ محمد عزیر سلفی‘ گلاب شیر‘ محمد شفیق‘ محمد عبداللہ کے علاوہ دیگر
ذمہ داران موجود تھے۔
No comments:
Post a Comment