تجربات ومشاہدات
تحریر: جناب حکیم محمد یحییٰ عزیز
ڈاہروی
ذیابطیس (شوگر) ایک انتہائی موذی بیماری ہے جس کی احتیاط نہ
کرنے والا آہستہ آہستہ بے شمار بیماریوں کا شکار ہو جاتا اور سسک سسک کر دنیا سے رخصت
ہو جاتا ہے۔ پاکستان میں اس وقت ایک اندازے کے مطابق ۷۰ لاکھ شوگر کے مریض
ہیں اور ہر سال ۴۰ ہزار افراد اس مرض
کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے درج ذیل امور پر عمل پیرا
ہونا ضروری ہے۔
وزن کم کریں: … روزانہ کم از کم ۳۰ منٹ سیر لازمی کریں‘
خوراک میں چربی کی مقدار کم ہو اور فائبرز زیادہ ہوں۔ فروٹ اور سبزیاں زیادہ استعمال
کریں۔ بھنے ہوئے کالے چنے‘ کریلے‘ میتھی‘ ڈرائی فروٹ‘ سلاد اور لیموں کا رس شوگر کے
مریض کے لیے بہترین غذا ہیں‘ کھانا ایک ہی بار بہت زیادہ مت کھائیں بلکہ وقفے وقفے
سے تھوڑا تھوڑا کھائیں۔
انار دانہ (۵۰ گرام)‘ دیسی لہسن (۵۰ گرام)‘ دیسی ادرک
(۵۰ گرام)‘ برگ سبز
پودینہ دیسی (۱۵۰ گرام)‘ چٹنی تیار
کر کے صبح وشام کھانے کے ساتھ ایک ایک چمچہ استعمال کریں۔ روغن زیتون رات سوتے وقت
اور صبح نہار منہ دو چمچ نوش کر لیں۔ غذا کی احتیاط کے ساتھ دوا کا استعمال لازمی کریں۔
نمازوں کی ادائیگی اور تلاوت قرآن پاک سے دل ودماغ کو روحانی
تسکین کے ساتھ احکام الٰہی اور فرامین نبوی پر عمل کرنا ہماری اخروی کامیابی کا ذریعہ
ہیں۔
پانی کا زیادہ استعمال: … دائمی نزلہ زکام‘ جوڑوں کے درد‘ کثرت سے پیشاب جن مریضوں کو آتا ہے اور وہ مریض
جن کو ہیپا ٹائٹس سی کی وجہ سے پیٹ میں پانی زیادہ بھر جاتا ہے وہ اپنی مرضی سے ہرگز
پانی زیادہ نہ پئیں۔
ام امراض سے چھٹکارا: … قبض میں مبتلا افراد وخواتین‘ مربہ ہریڑ تین عدد دھو کر رات کھانے کے بعد بغیر
چینی دودھ میں بادیان انڈیا ابال کر نوش کریں۔ غذا میں پانی کم از کم ۸ گلاس یا رات کھانے کے بعد گلقند ۲ چمچ نوش کریں۔
پالک‘ کدو‘ شلجم‘ مولیاں‘ شکر قندی‘ بند گوبھی‘ کلیجی‘ کالے
چنے‘ چقندر لوبیا اور دودھ استعمال میں لائیں۔
چائے سے چھٹکارا: … روزہ مرہ استعمال کی چائے ہمارے جسم میں بے شمار بیماریوں کی وجہ بھی ہے‘ اس
کی جگہ دودھ میں د ار چینی‘ بادیاں عمدہ‘ الائچی خورد استعمال کریں۔ تیزابیت کے خاتمہ
کے لیے کلونجی‘ زیرہ سفید‘ الائچی خورد‘ پودینہ کا قہوہ دن میں ۲ بار کم از کم پئیں۔
بلڈ پریشر: … نماز فجر کی
سنتوں کی ادائیگی کے بعد سورت یٰسین ایک بار‘ سورت فاتحہ تین بار‘ نماز والا درود شریف
تین بار‘ عرق بادیاں اصلی‘ عرق گلاب اصلی مکس کر کے ایک گلاس میں ڈال کر دم کر کے ایک
ایک کپ ایک ماہ دس روز تک باقاعدگی سے نوش کریں‘ زندگی بھر دوبارہ تکلیف نہ ہو گی۔
ان شاء اللہ!
جگر کے لیے محافظ: … شہد دو چمچ‘ گرم پانی ایک گلاس‘ لیموں کا نصف حصہ مکس کر کے نہار منہ نوش کر
لیں‘ موسم سرما میں انجیر‘ بادیاں اصلی‘ دار چینی‘ انار دانہ‘ ابال کر نہار منہ نوش
کریں۔
No comments:
Post a Comment