منزل کی تمنا ہے تو کر جہد مسلسل
سینئر نائب ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت
اہل حدیث پاکستان مولانا محمد نعیم بٹ
مرکزی مجلس شوریٰ AYF کے اجلاس منعقدہ کالا
باغ گلیات میں
اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان بحیثیت تنظیم اس وقت پورے جوبن پر
ملک بھر میں انتہائی فعالیت سے {وَجَاہِدُوْا فِی اللّٰہِ حَقَّ جِہَادِہٖ} پر عمل کر رہی ہے۔ کراچی سے خیبر تک تنظیمی تقاضوں کو پورا
کرنے میں کوشاں ہے۔ شہری‘ ضلعی‘ اجلاس‘ تربیتی اصلاحی سیمینارز‘ ختم نبوت کانفرنسز
کا انعقاد تواتر سے جاری وساری ہیں۔ ۲۰‘ ۲۱ جولائی حسب سابق سالانہ مرکزی اجلاس کالا باغ علاقہ گلیات‘ صوبہ
کے پی کے میں منعقد ہوا جس میں مرکزی وفد مولانا محمد نعیم بٹ سینئر نائب ناظم اعلیٰ
مرکزیہ‘ حافظ محمد یونس آزاد‘ نائب ناظم مرکزیہ اور حافظ عبدالغفار نقیب نائب امیر
پنجاب نے شرکت فرمائی۔ اجلاس کی مختلف نشستیں ہوئیں۔ مرکزی وفد نے ۲۱ جولائی اتوار کے
دن قبل از ظہر والی نشست میں شمولیت کی۔ اجلاس کی حاضری بھر پور اور جذبہ قابل دید
تھا۔ اس نشست میں مختلف اضلاع میں ختم نبوت کانفرنسز کے انعقاد کا فیصلہ ہوا۔ ۵ اکتوبر ہری پور‘ ۲۰ اکتوبر رحیم یار
خاں اور ۲ نومبر کھڈیاں ضلع
قصور میں۔اس سے پہلے جو کانفرنسیں منعقد ہوئیں وہ بھی انتہائی کامیاب اور اپنی مثال
آپ تھیں۔ ہاؤس کے جوش وجذبہ اور پلاننگ سے معلوم ہوتا تھا کہ یہ پروگرام بھی کامیاب
ترین ہوں گے۔ اس معاملہ کو تکمیل تک پہنچانے میں صدر اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان حافظ
محمد فیصل افضل شیخ اور سیکرٹری جنرل پروفیسر حافظ محمد عامر وکیل صدیقی خصوصی دلچسپی
لے رہے تھے۔ جبکہ ہاؤس کی کارروائی سینئر ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ سلمان اعظم چلا رہے
تھے۔ اس کے علاوہ کئی فیصلے فائنل کیے گئے۔ اسٹیج پر شیخ الحدیث مولانا محمد یوسف‘
مولانا محمد مشتاق سلفی امیر ایبٹ آباد‘ مولانا عتیق الرحمن‘ مولانا سرفراز فاروقی‘
مولانا سیف اللہ کمیر پوری‘ حافظ محمد قسیم‘ عبدالوحید‘ ڈاکٹر عبدالکریم ندیم موجود
تھے۔ فیصلہ جات کے بعد سابق سیکرٹری اطلاعات اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان حافظ محمد
یونس آزاد نائب ناظم مرکزیہ کو گفتگو کی دعوت دی گئی۔ انہوں نے بڑے جچے تلے الفاظ میں
تنظیم کی اہمیت‘ ورکرز کی ذمہ داری اور کردار کی اصلاح کے عنوان پر قرآن وسنت کی روشنی
میں رہنمائی فرمائی۔ سیرت نبوی سے کئی ایک واقعات پیش کیے۔ انہوں نے عرب دور جاہلیت
کا نقشہ بیان کر کے نبی کریمe کی
محنت وکاوش کا تذکرہ کیا اور آج اس سے رہنمائی لے کر اصلاح کی تلقین کی۔ مولانا محمد
نعیم بٹ سینئر نائب ناظم اعلیٰ مرکزیہ نے اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کی محنت وکاوش
کو سراہا اور مزید فعال ومتحرک ہونے کی نصیحت کی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہل
حدیث پاکستان آپ کو اپنا سرمایہ تصور کرتی ہے۔ آپ لوگ ہیں جو آئندہ بڑی ذمہ داریاں
بھی نبھا سکتے ہیں۔ یہ زندہ ثبوت ہے کہ جو مرکز کی پالیسیوں کو دل وجان سے اپناتے ہیں
کسی لالچ ومفاد کو خاطر میں نہیں لاتے۔ ان میں نائب صدر اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان
سے حافظ عبدالغفار نقیب نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کی صورت میں تشریف فرما
ہیں۔ ناظم نشر واشاعت یوتھ فورس سے حافظ محمد یونس آزاد نائب ناظم مرکزیہ کی صورت میں
موجود ہیں اور میرے بارہ میں بھی آپ آگاہ ہیں۔ ایسی کئی مثالیں ہیں کہ مرکزی جمعیت
اہل حدیث پاکستان کی قیادت ورکرز کو پورا احترام دیتی ہے۔ اللہ کریم نے آپ کو سچے مسلک
اور سچی قیادت سے منسلک کیا ہے لہٰذا آپ سچے دل سے جماعتی پلیٹ فارم کو مضبوط بنانے
میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ اس کے علاوہ وعد ہ کی اہمیت‘ تنظیم کی
نظر میں اور ورکر کا متحرک ہونا‘ حلف کی پاسداری کے عنوان پر انہوں نے دو واقعات انتہائی
مؤثر پیش کیے جو ارکان شوریٰ AYF کے اذہان وقلب میں اتر گئے۔ آخر میں انہوں نے دیگر جماعتوں
کے اراکین اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کے اراکین کے ما بین فرق کا اظہار حقائق کی روشنی
میں پیش کیا جس سے اجلاس میں موجود نوجوان نسل نے اپنی عظمت کو محسوس کیا اور دل وجان
سے جماعتی وابستگی مضبوط کرنے کا عزم کیا۔ اجلاس کی مثالی کامیابی کے لیے ناظم مرکزی
دفتر اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان عطاء الرحمن حقانی کے علاوہ مولانا خورشید احمد خان
صدر کے پی کے‘ جناب آصف مسعود‘ جناب حافظ ذیشان‘ قاری شبیر احمد سلفی‘ حافظ عدیل رحمان‘
حافظ ساجد خان‘ جناب انجینئر انیس خان پیش پیش تھے۔
No comments:
Post a Comment