ناظم اعلیٰ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم﷾ کے اعزاز میں استقبالیہ
رپورٹ: جناب عبدالرحیم
قریشی
مرکزی
جمعیۃ اہل حدیث پاکستان کی ذیلی تنظیمات کی طرف سے ۱۹ جنوری
۲۰۲۰ء
بروز اتوار مرکز اہل حدیث ۱۰۶ راوی
روڈ لاہور میں ناظم اعلیٰ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریمd کو ان کی دین اسلام کے لیے
خدمات پر رابطہ عالم اسلامی (مکہ المکرمہ) کی ’’مجلس اعلیٰ‘‘ کا ممبر نامزد ہونے پر
شاندار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا آغاز حافظ نعمان لکھوی کی تلاوت
قرآن مجید سے ہوا۔ پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور راشد ناظم ذیلی تنظیمات وچیئرمین انتخابی
بورڈ نے معزز مہمانوں کا تقریب میں آمد پر شکریہ اور مہمان خصوصی کی خدمت میں سپاس
نامہ پیش کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں مرکزی جمعیۃ اہل حدیث کی ذیلی تنظیمات
اہل حدیث یوتھ فورس‘ مرکزی جمعیۃ اساتذہ پاکستان‘ اہل حدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن‘ جمعیۃ
طلبہ وشعبہ خواتین کی طرف سے اس اعزاز پر محترم سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم d
کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز ملنا اللہ تعالیٰ
کا کرم اور نوازش ہے‘ یہ جماعت کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لیے بھی بہت بڑا اعزاز ہے۔
انہوں نے شرکائے تقریب کو یہ بھی بتلایا کہ حضرت حافظ عبدالکریم صاحب مجلس اعلیٰ کے
ممبر کے علاوہ عالمی ادارے یونیسکو اور یونیسیف کے بھی ممبر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا
کہ اللہ تعالیٰ ان کی دینی ومسلکی خدمات کو قبول فرمائے۔
مولانا
محمد نعیم بٹ‘ پروفیسر حافظ عبدالستار حامد‘ ڈاکٹر پروفیسر حماد لکھوی‘ حافظ محمد شریفj
نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناظم اعلیٰ سینیٹر ڈاکٹر حافظ
عبدالکریم صاحب کی جماعتی‘ مسلکی اور دینی خدمات کا دائرہ بڑا وسیع ہے۔ یہ اعزاز جماعت
ومسلک کے لیے باعث شرف وعزت اور وقار کا حامل ہے۔ یہ عہدے ذمہ داریاں ہوتی ہیں‘ پیغام
ٹی وی کی ذمہ داری بھی ان کے کندھوں پر ہے۔ امید ہے کہ اس اعزاز کو بھی وہ ذمہ داری
سمجھتے ہوئے احسن انداز سے نبھائیں گے۔ اس اعزاز پر ہم انہیں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔
حافظ
ابتسام الٰہی ظہیر‘ حافظ مسعود عالم‘ قاری صہیب احمد میر محمدی‘ ڈاکٹر ریاض الرحمن
یزدانی j نے اپنے اپنے خطاب میں کہا
کہ اللہ تعالیٰ نے حافظ عبدالکریم صاحب میں عجز وانکساری‘ مستقل مزاجی‘ نرمی جیسی بے
شمار خوبیاں پیدا کی ہیں۔ وہ مستقل مزاجی سے مسائل کو حل کرتے ہیں۔ یہ اعزاز اللہ کی
طرف سے ایک نعمت‘ کرم‘ احسان اور جماعت وکارکنان کے لیے باعث مسرت ہے۔ اللہ کریم‘ حافظ
صاحب کو شریروں کے شر اور حاسدین کے حسد سے محفوظ رکھے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اعزاز
ان جیسے ہی با صلاحیت‘ مخلص اور سعادت مند شخصیات کے لیے ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہماری
دعاؤں کو ان کے حق میں قبول ومنظور فرمائے۔
حافظ
شریف اللہ شاہد (آف برطانیہ) نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کے اعزازات جماعت کے لیے
ہی ہوتے ہیں‘ میں مرکزی جمعیۃ اہل حدیث برطانیہ کے تمام ذمہ داران وکارکنان کی طرف
سے ان کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پوری جماعت برطانیہ ان کے لیے دعا گو ہے۔
امیر
محترم سینیٹر پروفیسر ساجد میرd نے استقبالیہ تقریب سے خطاب
کرتے ہوئے کہا کہ جناب حافظ عبدالکریم صاحب اسلام‘ پاکستان اور جماعت کا اثاثہ ہیں۔
ان کی دینی‘ تبلیغی‘ فلاحی ورفاہی خدمات کے اعتراف میں رابطہ عالم اسلامی نے اپنی سپریم
کونسل کا ممبر نامزد کیا جو کہ جماعت‘ مسلک‘ پاکستان اور ہم سب کے لیے بڑے اعزاز کی
بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ وہ اس اعزاز کے مستحق تھے۔ انہوں نے اس موقع پر قائدین
رابطہ عالم اسلامی کا بھی شکریہ ادا کیا۔
ناظم
اعلیٰ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم صاحب نے اپنے اعزاز میں ’’استقبالیہ تقریب‘‘ کے
انعقاد پر ناظم ذیلی تنظیمات ڈاکٹر عبدالغفور راشد اور ذیلی تنظیمات کے ذمہ داران کا
شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بے شک یہ اعزاز جماعت کے ساٹھ ساتھ پاکستان کے لیے بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب تمام عالم اسلام کی وحدت کا مرکز ہے۔ پاک سعودی تعلقات روز
بروز مستحکم ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک کی نظریاتی وثقافتی اقدار ایک ہیں۔ پاکستان کا
درد سعودیہ کا درد ہے۔ دونوں کی دوستی لا زوال‘ ہمالیہ سے اونچی اور شہد سے بھی زیادہ
میٹھی ہے۔ ہم ہمیشہ اس دوستی کو دوام بخشیں گے۔ سعودی عرب اپنے خطے کے علاوہ دیگر مسلم
ممالک میں امن کا خواہاں ہے۔ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمہ کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں
نے کہا کہ حرمین شریفین کی وجہ سے اس کی حرمت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ حرمین شریفین
کے تحفظ کے لیے ہم ہر قسم کی قربانی دیں گے۔ سعودی عرب نے ہمیشہ ہر محاذ اور فورم پر
پاکستان کی مدد کی ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دین اور دینی اقدار کے لیے سعودی
عرب پوری دنیا میں بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔
سینیٹر
ڈاکٹر حافظ عبدالکریم صاحب نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔
مسلمہ امہ کو اس موقع پر سعودی عرب کا ساتھ دینا چاہیے۔ پاکستان اور اس کی فوج اور
عوام سعودی سلامتی کے لیے ہر قسم کی قربانی دیں گے۔ تقریب میں مفتی مبشر احمد ربانی‘
ڈاکٹر ابراہیم مراد ڈائریکٹر یو ایم ٹی‘ برطانیہ سے آئے ہوئے مہمان چوہدری محمد اسحاق
کے علاوہ حافظ معتصم الٰہی ظہیر‘ حافظ ہشام الٰہی ظہیر‘ حاجی عبدالرزاق‘ ملک سلیمان
منگلہ‘ محمد علی یزدانی‘ حافظ عبدالغفار ریحان‘ حافظ عبدالرزاق آف گوجرانوالہ‘ قاری
عبدالرحمن‘ ڈاکٹر تنویر قاسم‘ حافظ بابر فاروق رحیمی‘ حافظ ممتاز حسین‘ حافظ فیصل افضل
شیخ‘ حافظ آصف مجید‘ حافظ عبیدالرحمن شرقپوری‘ مولانا محمد شفیع‘ قاری محمد صدیق شاکر‘
مولانا میاں داؤد‘ حافظ عبدالرحمن شیخوپوری‘ ڈاکٹر ابراہیم سلفی‘ حافظ اعظم قاسم‘ مولانا
عبدالستار زاہد‘ مولوی منشاء‘ مولانا عبدالرزاق ربانی‘ وسیم عباس ASF‘ محمد اویس
اکبر ASF‘
حافظ عبدالغفار مکی‘ ودیگر احباب جماعت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب
کے آخر میں امیر محترم سینیٹر پروفیسر ساجد میرd نے جناب ڈاکٹر حافظ عبدالکریم
صاحب کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔ تقریب کا اختتام الشیخ حافظ مسعود عالمd
کی دعائے خیر سے ہوا۔ بعد ازاں شرکائے تقریب کے اعزاز میں عصرانے
کا شاندار انتظام کیا گیا تھا۔
No comments:
Post a Comment