جماعتی انتخاب میں حصہ لینے والوں کے اہداف!
تحریر: امیر محترم
جناب سینیٹر پروفیسر ساجد میر﷾
مرکزی
جمعیۃ اہل حدیث کی مرکزی سطح پر کارکردگی اگر مثالی نہیں تو الحمد للہ خاصی اچھی رہی
ہے۔ پیغام ٹی وی چینل‘ مرکزی اور دیگر کانفرنس‘ خدمت خلق خصوصا زلزلہ وغیرہ کسی بھی
آفات میں رفاہی وامدادی کام‘ سیاسی ومعاشرتی حوالہ سے جماعت کا نام اور مقام پیدا کرنا‘
توحید اور ختم نبوت کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے جلسے اور تحریریں‘ گذشتہ دور حکومت
میں جماعتی افراد کے سرکاری اداروں میں کاموں میں مدد اور رہنمائی‘ اس کی چند نمایاں
مثالیں ہیں۔ پیغام ٹی وی کے اردو اور پشتو چینلز کے علاوہ ایک تیسرا قرآن چینل بھی
شروع کیا گیا۔ جس میں چوبیس گھنٹے بہترین قراء کی مسحور کن تلاوت کے علاوہ تفسیر اور
قرآنی موضوعات پر مختلف پروگرام ترتیب دیئے جا رہے ہیں۔ صرف پیغام ٹی وی ہی پر مرکز
کے اخراجات چالیس لاکھ روپے ماہانہ ہیں۔ جماعت اور ٹی وی کے اخراجات پورا کرنے کے لیے
اندرون وبیرون ملک وقف جائیداد بھی بنائی گئی ہے۔
آئندہ
۱۰
اہداف میں اس وقف جائیداد میں اضافہ‘
ٹی وی کی نشریات کو یورپ میں عام کرنے اور مرکز کی تحریری وتقریری تبلیغی سرگرمیوں
میں اضافہ وغیرہ شامل ہیں۔ اس پر مستزاد جماعت کے شایان شان مرکزی سیکرٹریٹ‘ ایک وسیع
مسجد اور ایک بڑے کانفرنس ہال کا قیام ہے۔
بعض
ذیلی تنظیموں خصوصا اہل حدیث یوتھ فورس کی کارکردگی بھی قابل تحسین ہے۔ ہمارا آئندہ
ہدف یہ بھی ہے کہ اہل حدیث یوتھ فورس اور دیگر تنظیموں کی کارکردگی بڑھائی جائے۔ بعض
شہری ضلعی اور تحصیلی جمعیتوں کی کارکردگی میں بھی بہتری آئی ہے مگر اس میں بہتری اور
ترقی لانے کی بڑی ضرورت ہے۔ ان کی تبلیغی‘ فلاحی اور سماجی خدمات اور سرگرمیوں میں
وسعت پیدا کرنے کی بڑی گنجائش موجود ہے جس کی طرف توجہ ضروری ہے۔ مرکز نے مالی تعاون
میں اکثر جماعتیں بڑی سستی اور کوتاہی کا مظاہرہ کرتی رہی ہیں۔ موجودہ جماعتی انتخابات
میں مختلف سطحوں پر حصہ لینے والے احباب جماعت کی خدمت میں میری گذارش یہ ہے کہ آپ
بے شک جماعتی خدمات کے لیے آگے آئیں‘ لیکن اپنے جماعتی کام اور سرگرمیوں اور مرکز سے
مالی تعاون کے لیے اپنے اعلیٰ اہداف طے کریں اور ان کے حصول کی بھر پور کوشش کا عزم
کر کے آئیں۔
نیچے
نمونہ کے طور پر ضلع سیالکوٹ کے آئندہ آنے والے احباب نے اپنے جو جماعتی اہداف مقرر
کیے ہیں وہ مذکور ہیں‘ تا کہ ان سے رہنمائی لے کر آپ بھی اپنے اہداف مقرر کریں اور
ان کا حصول ممکن بنائیں۔
معزز
احباب جماعت مرکزی جمعیۃ اہل حدیث ضلع سیالکوٹ… السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
بندۂ
ناچیز حافظ مزمل الدین ولد مولوی محمد رفیق ناظم مرکزی جمعیۃ اہل حدیث تحصیل سیالکوٹ‘
خطیب ومتولی جامع مسجد مقدس اہل حدیث گرین ٹاؤن‘ نزد سبلائم چوک‘ سیالکوٹ۔ تقریبا بچپن
ہی سے جماعت سے منسلک ہوں اور ۲۰۰۱ء سے اب تک تحصیل سیالکوٹ کی سطح پر جماعت
کی خدمت میں مصروف ہوں۔ اب ۲۰۲۰ء کا الیکشن شیڈول آچکا ہے تو بندہ ناچیز
امیر محترم قائد اہل حدیث ع لامہ پروفیسر حافظ ساجد میر صاحب اور احباب جماعت سے عہد
کرتا ہے کہ اگر مجھے اور میری ٹیم کو جماعت کی خدمت کا موقع دیا جائے تو ضلع سیالکوٹ
میں اشاعت دین اور جماعتی کاز کی سربلندی کے لیے دن رات محنت کروں گا۔ ان شاء اللہ!
ہمارے
درج ذیل اہداف ہوں گے جنہیں تحریری سطح پر اس لیے لایا جا رہا ہے کہ جب تک اہداف مقرر
نہ کیے جائیں اور خود کو اس کا پابند نہ بنایا جائے تو کامیابی کا خواب شرمندۂ تعبیر
کبھی نہیں ہو سکتا۔
1 ضلع کی ہر تحصیل میں تمام اہل حدیث مساجد
کا ریکارڈ‘ خطیب وامام وصدر وغیرہم کے اسماء کو مرتب کیا جائے گا۔
2 ضلع کی طرف سے تمام تحصیلوں میں ماہانہ درس
قرآن کیے جائیں گے جن کی تعداد ۲۰۰ مقرر
کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے تمام تحصیلوں میں جماعت نچلے یونٹ تک مضبوط ہو گی۔
3 ضلع کی تمام تحصیلوں میں علامہ پروفیسر حافظ
ساجد میر بلڈ بینک قائم کیا جائے گا۔
4 مخلص اور جماعتی احباب کے بچوں کے لیے سکول
کی تعلیم کی مد میں کتب اور یونیفارم نئے سال کے موقع پر فری دیئے جائیں گے۔
5 پانچ سال میں ضلع سیالکوٹ میں مقامی وسائل
سے ۲۰
نئی مساجد تعمیر کرنے کا ہدف مکمل کیا
جائے گا۔
6 رمضان المبارک میں مستحق اور سفید پوش جماعتی
احباب میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔
7 ضلع کی ہر تحصیل میں ہر سال آل تحصیل ورکرز
کنونشن کیا جائے گا۔
8 ضلعی ’’اہل حدیث کانفرنس‘‘ جماعت کے ہیڈ
کوارٹر پر ہر سال اعلیٰ پیمانہ پر منعقد کی جائے گی۔
9 ہر تحصیل میں اور ضلع میں اہل حدیث خواتین
کا شعبہ تبلیغ فعال کیا جائے گا۔ جس کے تحت ہر تحصیل میں ۱۰‘ ۱۰ تبلیغی
پروگرام ہر مہینے کیے جائیں گے۔
0 ہر تحصیل کے ہیڈ کوارٹر میں اجتماعی قربانی
کا ہر سال اہتمام کیا جائے گا۔
! سال ۲۰۲۲ء میں ایک میٹرنٹی
ہسپتال بنایا جائے گا جہاں زچہ بچہ کی تمام سہولیات مہیا ہوں گی اور مستحق افراد کا
بالکل فری علاج ہو گا۔
@ ۲۰۲۳ء میں ہر تحصیل
میں ۳‘ ۳
مرلہ کے ۵ سے
۱۰
فلیٹ بنا کر جماعت کے مخلص اور مستحق
علماء‘ خطباء اور کارکنان (امیر محترم کے نامزد کردہ افراد) میں تقسیم کیے جائیں گے۔
# ہر تحصیل کی سطح پر سکول سسٹم قائم کیا جائے
گا جس میں ہر سال اضافہ کیا جائے گا۔
$ شہر کی طرح ضلع کی طرف سے مرکز کا فنڈ زیادہ
سے زیادہ دیا جائے گا۔
% ضلع کی جماعت کا دفتر قائم کیا جائے گا اور
ناظم دفتر مقرر ہو گا اور وہاں پر فری ایمبولینس سروس کی سہولت بھی ۲۴ گھنٹے
موجود ہو گی۔
^ غریب‘ مستحق اور مخلص احباب جماعت کی بچیوں
کی شادی کے مکمل اخراجات با عزت طریقہ سے جماعت برداشت کرے گی۔
& ہر سال ۵ فروری
کو اظہار یکجہتی کشمیر کے لیے ہر تحصیل میں کنونشن کیا جائے گا۔
* ہر سال ۶ ستمبر
کے موقع پر شہداء دفاع پاکستان کو خراج تحسین اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی
کی جائے گی۔
( ہر سال ۱۴ اگست
کے موقع پر ’’اللہ کا انعام میرا پیارا پاکستان‘‘ کے نام سے ہر تحصیل میں پروگرام کیے
جائیں گے۔
) ہر سال کی کارکردگی کی رپورٹ امیر محترم
کی خدمت میں تحریرا پیش کی جائے گی اور امیر محترم کے ہر فیصلے اور مشورہ کو فرض سمجھتے
ہوئے ۱۰۰
فیصد عمل کیا جائے گا۔
No comments:
Post a Comment