Monday, September 28, 2020

اے پی سی کے فیصلوں کی روشنی میں تحریک میں شامل ہوں گے

اہل حدیث یوتھ فورس پنجاب کا اجلاس، مرکز اھل حدیث 106 راوی روڈ لاھور، تحفظ شعائر اسلام سیمینار، اھل حدیث یوتھ فورس پنجاب


آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں کی روشنی میں چلنے والی تحریک میں شامل ہوں گے

 

اہل حدیث یوتھ فورس پنجاب کے زیر اہتمام مرکز 106 راوی روڈ میں منعقدہ ’’تحفظ شعائر اسلام سیمینار‘‘  سے سینیٹر پروفیسر ساجد میر﷾ کا خطاب

لاہور (   )مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہاہے کہ ’’اے پی سی میں نواز شریف کی تقریر پر تنقید کرنے والے یہ بتائیں کہ انہوں نے کون سی بات غلط کہی ہے؟ حق تو یہ تھا کہ ہم غور کرتے کہ نوازشریف نے کہا کیا ہے؟ لیکن ہم نے اپنے سیاسی تعصب  میں کہنا شروع کردیا کہ نواز شریف نے ہندوستان کی زبان بولی ہے۔ نوازشریف نے تو کسی کانام تو نہیں لیا۔ یہ تو چور کی داڑھی میں تنکے والی بات ہوئی۔

یہ پڑھیں:       ناموس رسالت ﷺ اور ناموس صحابہؓ پر حملے نا قابل برداشت ہیں: سینیٹر پروفیسر ساجد میر

انہوں نے مزید کہا کہ ’’غور طلب بات تو یہ ہونی چاہیے کہ نوازشریف نے جو کچھ کہا وہ درست ہے یا غلط؟ کیا یہ درست نہیں ہے کہ انتخابات کرانے سے حکومتیں بنانے تک پس پردہ قوتوں کا ہاتھ ہوتا ہے؟حکومتوں کو کون لگام دیتا ہے؟ نکیل ڈال کر کہا جاتا ہے کہ اس طرف جاؤ اور اس طرف جاؤ ہر عام شہری سے پوچھ لیں وہ یہی بتائے گا  کہ اصل اقتدار کن کے ہاتھوں میں ہے۔آل پارٹیز کا نفرنس کے فیصلوں کی روشنی میں چلنے والی تحریک میں شامل ہوں گے۔‘‘

اس امر کا اظہار انہوں نے اہل حدیث یوتھ فورس پنجاب کے زیر اہتمام مرکز اہل حدیث راوی روڈ میں منعقدہ ’’تحفظ شعائر اسلام سیمینار‘‘  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں اہل حدیث یوتھ فورس پنجاب نے”تحفظ اقدار اسلام تحریک“ چلانے کا اعلان کیا۔

مرکزی ناظم اعلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ ’’اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں صرف محمد عربی ﷺ کا قانون چلے گا۔ناموس رسالت ﷺ اور ناموس صحابہ ؓ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔عالمی طاقتیں اپنے مفادات کی خاطر وطن عزیز کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلنا چاہتی ہیں مگر ہم ان کے ناپاک عزائم ناکام بنا ئیں گے۔‘‘

یہ پڑھیں:       اجلاس کابینہ وعاملہ مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب

مرکزی صدر اہل حدیث یوتھ فورس حافظ فیصل افضل شیخ نے کہا کہ ’’اہل حدیث نوجوان اور اسلام کی سربلندی اور دفاع وطن کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کریں گے۔‘‘

یوتھ فورس پنجاب کے صدر حافظ سلمان اعظم نے کہا کہ ’’ملک میں دینی اقدا ر کو لادینی اقدامات کے ذریعے مسخ کیا جارہا ہے ہم دینی اقدار کا تحفظ کریں گے اس مقصد کے لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ تحفظ اقدار اسلام تحریک چلا ئی جاے گی۔‘‘

حافظ عامر صدیقی نے کہا کہ ’’بھارت کی جانب سے منی لانڈرنگ اور خطے میں دہشتگردوں کی مالی معاونت کے انکشاف نے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔امن دشمن بھارت دہشت گردوں کا سہولت کار اور منی لانڈرنگ کرنے والا بڑا ملک ہے، اس میں مودی سرکار کی چوری پکڑی گئی۔ اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کے بعد یواین او سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ  بھارت کو عالمی دہشت گرد قراردے۔‘‘

یہ پڑھیں:       خیبر پختونخواہ ... مرکزی جمعیت اہل حدیث  کا صوبائی مجلس شوریٰ کا اجلاس

چیف آرگنائرز حافظ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا کہ ’’ناموس رسالتﷺ اور ناموس صحابہ ؓ کے لیے ہر قسم کی قربانی دیں گے۔ موجودہ حکومت فرقہ واریت پھیلانے والوں کی سرپرستی کررہی ہے۔ ہم امن کے داعی ہیں۔ یہ ملک بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے ہم اس کی سلامتی کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔‘‘

علامہ محمد شفیق خاں پسروری نے کہا کہ ’’پاکستان اور اسلام کی خاطر قربانیاں دینے والے نوجوانوں پر ہمیں فخر ہے۔اس ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ ہمیں اپنی صفوں میں اتحا پیدا کرنا چاہیے۔‘‘

حافظ قسیم نے کہا کہ ’’اہل حدیث نوجوان اور اسلام کی سربلندی اور دفاع وطن کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کریں گے۔ ‘‘

مولانا عبدالرشید حجازی نے کہا کہ ’’پاکستان میں شعائر اسلام کی توہین  برداشت نہیں کی جائے گی۔‘‘

یہ پڑھیں:       مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی مجلس شوریٰ کا انتخابی اجلاس

سیمینار سے مولانا غلام مصطفیٰ ظہیر، مولانا مبشر احمد ربانی، ڈاکٹر حماد لکھوی،مولانا محمد نعیم بٹ،مولانا عبدالباسط شیخوپوری،ڈاکٹر عبدالغفور راشد،مولانا عبدالحمید عامر جہلمی،حافظ محمد یونس آزاد ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

 

درس بخاری شریف


دینی مدارس کے طلبہ کے لیے انتہائی مفید


No comments:

Post a Comment

شرعی احکام سے آگاھی کے حصول کیلئے سبسکرائب کریں

تحریری میسج کریں

Name

Email *

Message *

استمع تلاوة القرآن الكريم

تازہ خطبہ جمعۃ (پنجابی)