ہم پی ڈی ایم کا حصہ ہیں‘ نواز پی ڈی ایم کا بیانیہ ایک ہے: پروفیسر ساجد
میر
دفاع اور ملکی سلامتی کیلئے پاک
فوج کی خدمات کے قائل ہیں‘ سیاست میں مداخلت آئین کے منافی سمجھتے ہیں
سابق ایم پی اے اور جماعت کے
ناظم مالیات حاجی عبدالرزاق مرحوم کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب سے خطاب
لاہور (م س ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر
پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ ’’نوازشریف اور پی ڈی ایم کا بیانیہ ایک ہی ہے اور وہ
ہے آئین کی بالادستی، ہماری جماعت پی ڈی ایم کا حصہ ہے، ہم فوج کی سیاسی نظام میں مداخلت
کے اول دن سے مخالف ہیں اور رہیں گے۔دفاع اور ملکی سلامتی کے لیے پاک فوج کی خدمات
کے قائل ہیں لیکن سیاست میں فوجی مداخلت کو جمہوریت اور آئین کے منافی سمجھتے ہیں۔‘‘
یہ پڑھیں: حکومت کا کام
جلسے نہیں‘ وعدے کے مطابق ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر بنائیں
اس امر کا اظہار انہوں نے
سابق ایم پی اے اور جماعت کے ناظم مالیات حاجی عبدالرزاق مرحوم کی خدمات کے اعتراف
میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پروفیسر ساجد میرنے کہا کہ
’’ملک بغیر پالیسیوں کے چل رہا ہے۔حکومت کی پالیسی صرف حزب اختلاف کو گرفتار کرنا ہے۔
ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ حکومت نے ڈھائی سال میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر داد دی جا سکے۔ (نیب) کو حزب اختلاف
کے خلاف استعمال کرنا ہی حکومت کی کام رہ گیا ہے۔ نیب پوری حزب اختلاف کو جیل میں ڈالنے
کی پوزیشن میں ہے۔‘‘
انہیں نے مزید کہا کہ ’’عوام
موجودہ حکومت سے مایوس ہو چکی ہے اور ہر شخص موجودہ حکومت سے تنگ ہے۔ اس ملک میں کوئی
گورننس نہیں ہے۔‘‘
پروفیسر ساجدمیر نے حاجی
عبدالرزاق کی دینی جماعتی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ
’’مرحوم 35 سال سے ناظم مالیات کے عہدے پر فائض رہے ان کی دیانت امانت مثالی تھے۔ وہ صالح
اور عبادت گذار انسان تھے۔‘‘
ناظم اعلیٰ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم
نے کہا کہ ’’حاجی عبدالرزاق کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وہ مخلص اور بے لوث
انسان تھے۔‘‘
یہ پڑھیں: ریاست مدینہ
میں بت پاش پاش کیے جاتے ہیں
تقریب میں ڈاکٹر عبدالغفور
راشد،حاجی نواز، حافظ یونس آزاد،عتیق اللہ عمر، حافظ سلمان اعظم،حافظ قسیم،، حاجی فاروق اورحاجی عبدالرزاق کے صاحبزادوں نے بھی شرکت کی۔
No comments:
Post a Comment